ایبولا وائرس کے باعث 2 افراد ہلاک

کنشاسا: جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا مزید شدت اختیار کر گئی، جہاں اب تک 600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق صرف تین روز قبل ہلاکتوں کی تعداد 500 تھی، جبکہ اب تک 1,759 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وبا مئی 2026 میں شروع ہوئی اور اب تک کانگو کے چار صوبوں کو متاثر کر چکی ہے، جن میں اتوری صوبہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے۔

ادھر پڑوسی ملک یوگنڈا میں بھی ایبولا وائرس کے باعث دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق موجودہ وائرس کے لیے ابھی تک کوئی منظور شدہ ویکسین یا مخصوص علاج دستیاب نہیں، تاہم مشرقی کانگو کے شہر بونیا میں ویکسین اور علاج سے متعلق کلینیکل ٹرائلز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close