دوشنبے: تاجکستان میں 4.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق 2 جولائی 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 89 کلومیٹر تھی۔
پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان میں 38.43 ڈگری شمالی عرض بلد اور 69.59 ڈگری مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






