بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں نومولود بچوں اور ان کے والدین کے لیے ایک منفرد اور انتہائی پرکشش سرکاری اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت سرکاری اسپتالوں میں بچے کی پیدائش پر حکومت کی جانب سے سونے کی انگوٹھی بطور تحفہ دی جائے گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ سی جوزف وجے نے اس تاریخی اور فلاحی منصوبے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے اسے ‘تھائی ممن گولڈ رنگ اسکیم’ (Thai Mamman Gold Ring Scheme) کا نام دیا ہے۔
اس خصوصی اسکیم کے مطابق ریاست کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو حکومت کی طرف سے ایک گرام خالص سونے کی انگوٹھی تحفے میں پیش کی جائے گی۔
تامل ناڈو حکومت نے اس اسکیم کو وسیع پیمانے پر چلانے اور مستقل بنیادوں پر فراہم کرنے کے لیے سالانہ 755.83 کروڑ بھارتی روپے کا خطیر بجٹ بھی مختص کر دیا ہے تاکہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
میڈیا رپورٹس میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ وجے کی سالگرہ کے موقع پر رواں ماہ کی 22 تاریخ کو سرکاری اسپتالوں میں جنم لینے والے تمام بچے اس اسکیم کے تحت فیڈ بیک اور ابتدائی مرحلے کا حصہ بنیں گے، جبکہ ریاست بھر میں اس شاندار گولڈ اسکیم کا باقاعدہ اور مکمل آغاز رواں سال 15 ستمبر سے کر دیا جائے گا۔
تامل ناڈو حکومت کے اس اقدام کو عوامی سطح پر بے حد سراہا جا رہا ہے مگر ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کا کہنا ہے کہ ایسی کو اسکیم لانچ کرنے سے کئی بہتر تھا کہ سرکاری فنڈز کو صحت کی سہولیات بہتر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






