پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں تقریب سے خطاب ہوئے نفرت انگیز تقاریر کے تدارک کیلئے یو این اقدامات پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا بعض معاشروں میں امتیازی سلوک اور محرومی کو مزید گہرا کر رہا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر سماجی ہم آہنگی اور عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، اسلاموفوبیا کے انسداد کیلئے یو این مجوزہ لائحہ عمل کو جلد حتمی شکل دی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






