مفت گردہ ٹرانسپلانٹ سروسز کا باقاعدہ آغاز

پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں مفت گردہ ٹرانسپلانٹ سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جہاں پہلا کامیاب گردہ ٹرانسپلانٹ آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ابتدائی کامیاب ٹرانسپلانٹ میں ایک بھائی نے اپنے بھائی کو گردہ عطیہ کیا، جس کے بعد دونوں افراد کی حالت تسلی بخش رہی اور انہیں صحتیاب ہونے پر اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں گردہ ٹرانسپلانٹ کی جدید سہولت اب مستحق مریضوں کو بالکل مفت فراہم کی جائے گی، جس سے گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کو بہتر اور معیاری علاج میسر آئے گا۔

اس اقدام کو صحت کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے کم آمدنی والے مریضوں کو بھی مہنگے علاج تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close