نیتن یاہو کا لبنان پر حملے روکنے کا حکم

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے جنوبی لبنان پر حملے روکنے کا حکم دے دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ فیصلہ امریکا کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا ہے۔

اسی دوران اسرائیلی وزارت خارجہ نے حزب اللّٰہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللّٰہ مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے، جس کے ردعمل میں اسرائیلی جنگی جہازوں نے جنوبی لبنان میں حملے کیے۔

اس سے پہلے حزب اللّٰہ کا کہنا تھا کہ وہ جنگ بندی کے لیے پُرعزم ہیں، تاہم لبنان پر اسرائیلی کارروائیوں کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔

حزب اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں نباتیہ کی طرف بڑھنے والے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے اور وہ جنگ بندی پر عمل پیرا رہنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close