انتخابات، 3950 ووٹرز آج حق رائے دہی استعمال کریں گے

کلرکس بار ایسوسی ایشن لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جس میں 3950 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ انتخابات میں پانچ اہم عہدوں کے لیے 10 امیدوار میدان میں ہیں اور مختلف گروپوں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

انتخابی معرکے میں سید غلام عباس شاہ گروپ اور متحدہ کھچی گروپس کے حمایت یافتہ امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ صدارت کے عہدے کے لیے رانا عمیر اسلم اور صابر سلیم مغل مدمقابل ہیں۔

نائب صدارت کی نشست پر حاجی ذوالقرنین کھچی اور ثمر الطاف سیال کے درمیان مقابلہ جاری ہے، جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے رانا خالد محمود اور اسحاق بٹ انتخابی میدان میں ہیں۔

جوائنٹ سیکرٹری کے لیے چوہدری سرفراز احمد اور حسنین محبوب جبکہ فنانس سیکرٹری کے عہدے کے لیے کاشف جاوید اور رانا غلام مصطفیٰ کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔

انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح سے جاری ہے جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close