سابق وفاقی وزیر سینیٹر نیلو فر بختیار دوبارہ مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں پارٹی قیادت کی جانب سے نیلو فر بختیار کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
چودھری سال حسین ،چودھری شافع حسین کامشترکہ بیان میں کہناتھا کہ ہمارے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہیں مقصد پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام ہے۔نیلو فر بختیار کاکہناتھا کہ اپنے سیاسی سفر کا آغاز ق لیگ سے کیا تھا، آج اپنے گھر واپس آئی ہوں،انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین جیسی شفقت اور رہنمائی کہیں اور نہیں ملی، خواتین کی اسمبلیوں ، سینیٹ اور بلدیاتی اداروں میں نمائندگی بڑھانے میں ق لیگ کا اہم کردار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






