صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور فلیش فلڈ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 سے 22 جون کے دوران اپر و لوئر چترال، سوات، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ سمیت بالائی علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور
گرج چمک کے باعث فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے، حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کرنے اور ریسکیو اداروں، مشینری و ہنگامی عملے کو ہر وقت تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
خطرے سے دوچار آبادی کو بروقت آگاہ کرنے اور ضرورت پڑنے پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے سیاحوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






