تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک تاریخی دستاویز ہے اور ایک طاقتور ایران کا پیغام ہے کہ امن ہمیشہ باہمی احترام کے سائے میں ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے معاہدے کی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں ان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بطور ثالث کردار ادا کرنے والے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے دستخط بھی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے معاہدے پر دستخط کیے، جبکہ پاکستان نے بطور ثالث اس معاہدے کی توثیق کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس پیش رفت کو خطے میں امن اور استحکام کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل کو ممکن بنانے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کوششیں اہم کردار رکھتی ہیں۔
وزیراعظم نے صدر ٹرمپ، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور ایرانی صدر کو اس معاہدے پر مبارکباد بھی دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






