واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کرنے والا امریکا کا جدید اپاچی ہیلی کاپٹر ایران نے مار گرایا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر پر دو پائلٹ موجود تھے تاہم دونوں محفوظ رہے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق انہیں امریکی فوج کی جانب سے اس واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے اس واقعے کو “سنگین اقدام” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا جواب دینا ضروری ہوگا اور اس حوالے سے جوابی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






