یمنی حوثیوں بت بحیرہ احمر میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی آمدورفت پر پابندی کا اعلان کردیا۔
ترجمان حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں کو یمن پر حملے سمجھتے ہیں، اسرائیل میں دفاعی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اگر حملے بند نہ ہوئے تو اسرائیل پرمزید میزائل داغیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات جنگ بندی کے بعد پہلی بار ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر براہ راست حملے کیے ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوجی اہداف کوبیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایاگیا،حملوں کے نتیجےمیں متعدد علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی اور نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بیروت پرہونے والے حملے کے ردِعمل میں کی گئی،ایران نےتمام محاذوں پر جنگ بندی اور سیز فائرکی حمایت کی تھی،تاہم دشمن کی جانب سے لبنان میں جارحیت نے مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچایا،دوسری جانب یمن سے اسرائیل میں میزائل حملہ،تل ابیب میں بھی سائرن بج اٹھے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران پر نئے حملوں کا آغاز کردیا، اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے ماہشہر میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر حملہ کیا ہے۔
اسرائیل نے ایران کے جنوب مغرب میں واقع شہر ماہشہر میں ایک پیٹروکیمیکل تنصیب کے متعدد اہم مقامات پر حملے کیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں پلانٹ کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






