اسلام آباد: حکومت نے پاکستانی ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بڑے طیاروں کے لیے استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول سستا ہونے سے ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی، جس کے نتیجے میں مستقبل میں فضائی کرایوں میں کمی کا امکان بھی پیدا ہو گیا ہے۔
حکومت اب تک مجموعی طور پر جیٹ فیول کی قیمت میں 283 روپے فی لیٹر تک کمی کر چکی ہے۔ یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگی کشیدگی کے دوران جیٹ فیول کی قیمت ریکارڈ 517 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی، جبکہ جنگی صورتحال سے قبل 28 فروری کو اس کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






