بیجنگ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔
یہ ملاقات بیجنگ کے عوامی ہال میں منعقدہ ایک پروقار استقبالیہ تقریب کے دوران ہوئی جہاں چینی وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ان کے ساتھ مصافحہ کیا۔
تقریب کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر مختصر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں، جہاں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اہم ملاقاتیں جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






