واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں انہیں معروف کامیڈین اور ٹی وی ہوسٹ اسٹیفن کولبرٹ کو ڈمپسٹر میں پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” اور ایکس (X) پر شیئر کی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرمپ کولبرٹ کو کندھے سے پکڑ کر ایک بڑے سبز ڈبے میں پھینکتے ہیں، جس کے بعد وہ رقص کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ نے بھی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مختصر کیپشن “بائے بائے” لکھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ اسٹیفن کولبرٹ طویل عرصے تک “دی لیٹ شو” کی میزبانی کرتے رہے ہیں، جس کی آخری قسط حال ہی میں نشر ہوئی۔ شو کی بندش کو سیاسی تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔
ٹرمپ نے شو کے اختتام پر کولبرٹ کو “بے ٹیلنٹ” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حیران ہیں کہ یہ شو اتنا عرصہ کیسے چلتا رہا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نے کسی ٹی وی میزبان پر تنقید کی ہو، اس سے قبل وہ دیگر کامیڈینز پر بھی سخت ردعمل دے چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






