نواز شریف کا سخت ردعمل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے بلوچستان میں ٹرین پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں معصوم شہریوں کی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں معصوم جانوں پر ہونے والا یہ بزدلانہ حملہ پوری قوم کے دل پر وار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا عزم غیر متزلزل ہے اور اس ناسور کا خاتمہ ضروری ہے۔

نواز شریف نے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close