ایپل صارفین کیلیے خوشخبری : ایئر پوڈز مفت مل سکتے ہیں، لیکن کیسے

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صارفین کی سہولت کیلیے ایپل کارڈ کے نئے سائن اپ آفر کی تیاری کرلی، ایپل ریٹیل اسٹورز سے ایپل کارڈ صارفین کو 249 ڈالر تک کیش بیک دیے جاسکتے ہیں۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے صارفین کے لیے جلد ایک نئی پروموشنل آفر متعارف کرا سکتی ہے، جس کے تحت ایپل کارڈ کے نئے صارفین کو ایئر پوڈز پرو 3 مفت ملنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ آفر ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے سے امریکا میں ایپل کے ریٹیل اسٹورز پر دستیاب ہوگی، بتایا گیا ہے کہ جو صارفین اسٹور پر جا کر ایپل کارڈ کے لیے سائن اپ کریں گے، انہیں ایئر پوڈز پرو 3خریدنے پر 249 ڈالر کیش بیک دیا جائے گا۔

چونکہ ایئر پوڈز پرو 3 کی امریکا میں قیمت بھی 249 ڈالر ہے، اس لیے صارفین مؤثر طور پر یہ ایئر بڈز مفت حاصل کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کارڈ کیش بیک کو “ڈیلی کیش” کہا جاتا ہے، جو صارفین کو اسی دن موصول ہو جاتا ہے جس دن وہ کارڈ کے لیے رجسٹریشن مکمل کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایپل کارڈ پہلی بار 2019 میں متعارف کرایا گیا تھا اور یہ سہولت فی الحال صرف امریکا میں دستیاب ہے۔ اس کریڈٹ کارڈ کو آئی فون کی ویلیٹ ایپ کے ذریعے مینیج کیا جاسکتا ہے، جہاں صارفین اپنی اخراجات کی تفصیلات رنگوں کی مدد سے دیکھ سکتے ہیں۔

ایپل کارڈ پر کوئی سالانہ فیس نہیں لی جاتی، جبکہ ایپل پے کے ذریعے خریداری پر 2 سے 3 فیصد تک کیش بیک اور فزیکل کارڈ کے ذریعے ادائیگی پر 1 فیصد کیش بیک دیا جاتا ہے۔

ایپل کارڈ استعمال کرنے والے صارفین ہائی ییلڈ سیونگ اکاؤنٹ بھی کھول سکتے ہیں، ایپل کارڈ کو 2019 میں امریکا Goldman Sachs اور ماسٹر کارڈ کے اشتراک سے متعارف کروایا گیا تھا۔

یہ ایک ڈیجیٹل کریڈٹ کارڈ ہے جو آپ کے آئی فون میں موجود رہتا ہے اور ہر خریداری پر آپ کو کیش بیک دیتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close