طے شدہ وقت کے بعد خود بخود غائب ہو جانے والے فیچر میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ اس کا ٹائمر میسج سینڈ ہوتے ہی شروع ہو جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ کوئی میسج گھنٹوں غیر پڑھے رہنے کے باوجود کسی کے دیکھنے سے پہلے ہی غائب ہو سکتا ہے۔
اس مسئلے کو ختم کرنے کے لیے واٹس ایپ اب ڈس اپیئرنگ میسجز کے لیے ایک نیا آپشن آزما رہا ہے جس کا نام ’آفٹر ریڈنگ‘ ہے۔
اس آزمائش کی نشاندہی واٹس ایپ بِیٹا انفو نے آئی او ایس کے تازہ ترین بِیٹا اپ ڈیٹ میں کی ہے۔
اینڈرائیڈ پر کامیاب ٹیسٹنگ کے بعد یہ فیچر اب آئی او ایس کے کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔ فی الحال یہ ٹیسٹ فلائٹ بیٹا پروگرام کے ذریعے دستیاب ہے اور امید ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں یہ تمام عام صارفین کے لیے بھی پیش کر دیا جائے گا۔
اس آپشن کے بعد اب میسج غائب ہونے کے وقت کی شروعات اسے بھیجنے کے بعد سے نہیں بلکہ میسج کھلنے کے بعد سے ہوگی۔
اس آپشن کو استعمال کرتے ہوئے صارفین میسج کو اوپن کیے جانے کے بعد غائب ہونے کے لیے 5 منٹ، 1 گھنٹہ یا 12 گھنٹے کا ٹائم سیٹ کر سکتے ہیں اور اگر اگلے شخص نے میسج کو کھولا ہی نہیں تو وہ 24 گھنٹے پورے ہونے پر خود بخود غائب ہو جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






