ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں گرین کارڈ حاصل کرنے یا مستقل رہائش اختیار کرنے کے عمل کو مزید سخت کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے تحت اب زیادہ تر درخواست گزاروں کو امریکا سے باہر رہ کر مستقل رہائش کے لیے درخواست دینا ہوگی۔
امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز کے مطابق وہ غیرملکی افراد جو امریکا میں مستقل رہائش یا گرین کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں عمومی طور پر امریکی محکمہ خارجہ کے ذریعے اپنے آبائی ممالک یا بیرونِ امریکا سے درخواست جمع کرانا ہوگی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ صرف انتہائی غیرمعمولی حالات میں ہی کسی فرد کی اسٹیٹس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست امریکا کے اندر رہتے ہوئے منظور کی جاسکے گی۔
یو ایس سی آئی ایس کے ترجمان زیک کاہلر نے کہا کہ امریکا میں عارضی طور پر مقیم غیرملکی افراد جو گرین کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں درخواست دینے کے لیے واپس اپنے وطن جانا ہوگا۔
نئی گائیڈلائن کے مطابق ان افراد میں انٹرنیشنل طلبہ، عارضی ورکرز اور سیاحتی ویزے پر موجود افراد بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






