امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی مصروفیات اور ملکی حالات کے باعث وہ اس اہم موقع پر موجود نہیں ہو سکتے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیٹے اور ان کی ہونے والی اہلیہ بیٹینا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس خوشی کے موقع پر اپنے خاندان کے ساتھ ہونا چاہتے تھے، تاہم موجودہ حکومتی ذمہ داریاں انہیں اس کی اجازت نہیں دیتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے محبت اور ریاستی امور کا تقاضا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس میں موجود رہیں، اسی لیے وہ شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے بیٹے ڈان جونیئر کی شادی کی تقریب اس ہفتے بہاماس کے ایک چھوٹے جزیرے پر منعقد ہوگی جس میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور چند دوست شریک ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






