طلبہ اور والدین کو مشکل میں، فیسوں میں اچانک اضافہ

لاہور:  گورنمنٹ کالج ہونیورسٹی لاہور کے طلبہ نے سمر/ ریپیٹ سیمسٹر فیسوں میں اچانک اور بھاری اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔طلبہ کے مطابق فی مضمون فیس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 15 ہزار روپے کر دی گئی ہے، اور یہ فیصلہ بغیر پیشگی اطلاع کے نافذ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دو یا تین مضامین دہرانے والے طلبہ کو 30 ہزار سے 45 ہزار روپے یا اس سے زائد ادا کرنا پڑ سکتے ہیں۔طلبہ کا کہنا ہے کہ اس غیر متوقع فیصلے نے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مشکلات میں ڈال دیا ہے، خاص طور پر موجودہ معاشی حالات میں اخراجات برداشت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ان کا مقف ہے کہ اتنا بڑا اضافہ واضح وضاحت اور پیشگی اطلاع کے بغیر نہیں ہونا چاہیے تھا۔متاثرہ طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات تعلیم کو بہت سے طلبہ کی پہنچ سے دور کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close