مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ، کتنا ؟جانئے

سستا سمجھے جانے والا برائلر مرغی کا گوشت اور انڈے بھی شہریوں کے لیے مہنگے ہو گئے ہیں، جس کے باعث عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سرکاری نرخ کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 490 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 510 سے 520 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے تاکہ مہنگائی کے اثرات کم کیے جا سکیں۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 230 روپے فی درجن مقرر ہے، جبکہ بازار میں انڈے 240 سے 245 روپے فی درجن میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ہے اور متعلقہ اداروں کو قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close