حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 311 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل اس کی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر تھی۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 5، 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






