اسلام آباد: خطے کی صورتحال کے حوالے سے سفارتی سطح پر جلد اہم پیشرفت کا امکان ہے،امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہونے اور متعلقہ اداروں کو تیاریاں مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع نے معاملات طے ہونے پر امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہی ہونے کا گرین سگنل دے دیا، حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو تیاریاں مکمل کرنے کا بھی عندیہ دے دیا،ایران مذاکرات کے نئے دور کیلئے اسلام آباد کو بہترین اور موزوں آپشن قرار دے چکا ہے، عباس عراقچی نے اسحاق ڈار سے رابطے میں اسلام آباد میں مذاکرات کی خواہش کا اظہارکیا۔امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل نے بھی آئندہ ہفتے مذاکرات اسلام آباد میں ہونے کا اشارہ دیا، ایران اور امریکا کے درمیان بطور ثالث اور سہولت کار پاکستان کی مصالحتی کوششیں جاری ہیں، اسلام آباد مذاکرات میں فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط کا بھی امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






