پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہو چکی ہیں۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں مسلسل اضافہ غیر آئینی اقدام ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں مزید شدت آئے گی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 92 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں، جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






