خوفناک دھماکہ

چین کے صوبے ہنان میں آتش بازی کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 37 ہوگئی ، 1 شخص تاحال لاپتہ ہے۔

’’شنہوا‘‘ نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا تھا جس کے بعد ریسکیو اور سرچ آپریشنز جاری رہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کے بعد فیکٹری کے بڑے حصے کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ دھماکے کی وجوہات معلوم کی جاسکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close