امریکا میں ایک مسافر طیارہ ٹرک سے ٹکرا گیا،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نیویارک لبرٹی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا جہاں ایک بوئنگ 767 طیارہ اڑان بھرنے ہی والا تھا کہ ٹرک سے ٹکرا گیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں اس تصادم کو دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ رن وے سے آڑان بھرنے ہی والا تھا کہ اسی دوران رن وے کے قریب سڑک سے ایک ٹرک گزرا جس سے طیارے کا ٹائر ٹکرا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک سے ٹکرانے کے بعد طیارہ بجلی کے کھمبے سے بھی ٹکرایا جس کے بعد طیارہ بحفاظت ائیرپورٹ پر لینڈکرگیا۔
اسی حوالے سے حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جہاز میں سوار تمام مسافر اور عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ واقعے میں ملوث ٹرک ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں اور اسے طبی امداد دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






