دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
سفارت خانوں کی جانب سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاسپورٹ سے متعلق تمام خدمات اگلے اعلان تک بند رہیں گی۔
حکام کے مطابق پاسپورٹ ہیڈ آفس اسلام آباد میں تکنیکی خرابی کے باعث سسٹم متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروسز معطل کرنا پڑی ہیں۔
پاسپورٹ سروسز کی بندش کے باعث بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ مختلف ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور سسٹم کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






