سی ای او پی ایس ایل کا کرکٹ شائقین کیلئے اہم پیغام

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کی جانب سے کرکٹ شائقین کے لیے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل بروز اتوار فائنل میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں ایک شاندار اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی۔

سلمان نصیر نے کہا کہ شائقین اختتامی تقریب سے لطف اندوز ہونے کے لیے شام 6 بجے تک اپنی نشستوں پر لازمی پہنچ جائیں، جبکہ فائنل میچ کے باعث سڑکوں پر رش متوقع ہے، اس لیے شائقین کو گھروں سے جلد روانہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شائقین کی سہولت کے لیے قذافی اسٹیڈیم کے لبرٹی گیٹ اور فیروزپور روڈ گیٹ پر اضافی انٹری پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں، اور جو شائقین جلد اسٹیڈیم پہنچیں گے انہیں کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اختتامی تقریب میں معروف گلوکار اپنی پرفارمنس پیش کریں گے، جبکہ رنگارنگ تقریب کے دوران شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close