حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے بعد لائٹ ڈیزل بھی مہنگا کر دیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 17 روپے 3 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 287 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 4 روپے 45 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 360 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کیا ہے، جس کا پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






