سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 7 فیصد جبکہ پنشنرز کے لیے 5 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت یا وزارتِ خزانہ کی جانب سے تاحال تنخواہوں یا پنشن میں اضافے سے متعلق کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔
تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 7 فیصد اضافہ جبکہ پنشنرز کے لیے 5 فیصد ریلیف دے سکتی ہے۔
اس کے علاوہ حکومت تنخواہ دار طبقے کے لیے دیگر ریلیف اقدامات بھی متعارف کرا سکتی ہے۔ اگر تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تو اس سے ملک بھر میں ہزاروں سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد مستفید ہوں گے۔
تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی مالی گنجائش اور مجموعی بجٹ حکمتِ عملی پر منحصر ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






