وزرات توانائی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 17 روپے 3 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 287 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے.
اس کے برعکس کمرشل جہازوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسےفی لیٹر کمی کردی گئی، جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت 396 روپے 31 پیسے سے کم ہو کر 388 روپے 58 پیسے ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت360 روپے76پیسےفی لیٹر ہوگئی، مٹی کےتیل کی قیمت میں کمی کااطلاق یکم مئی آج سے ہوگا۔
اس سے پہلےمٹی کے تیل کی قیمت 365روپے21 پیسےفی لیٹر تھی،گزشتہ ہفتے مٹی کے تیل کی قیمت میں 63روپے60پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول 6 روپے 51 پیسے جبکہ ڈیزل 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگاکیا گیا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 399روپے 86پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399روپے 58پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






