عالمی یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے اہم پیغام جاری

صدر مملکت اور وزیراعظم نے عالمی یوم مزدور پر اپنے پیغام میں پاکستانی محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

صدر آصف علی زرداری نے عالمی یوم مزدور پر ملک بھر کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور محض معیشت کا حصہ نہیں، بلکہ اس کی بنیاد ہیں۔ پاکستان کے محنت کش ملک کی ترقی میں کلیدی کردارادا کر رہے ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شکاگو کے مزدوروں نے تاریخی جدوجہد میں اپنے حقوق کیلیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان مزدوروں کی قربانیاں ہی منصفانہ اجرت، مناسب اوقات کار اور باوقار حالات کار جیسے تصورات کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین استحصال کے خاتمے اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اور پاکستان بین الاقوامی معیار کے مطابق مزدوروں کے حقوق کے فروغ کیلیے پر عزم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا محنت کش طبقات کی قربانی زندگی کو رواں دواں رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مزدور اور ہنرمند افراد اندرون وبیرون ملک ہماری قابلیت، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے آئینہ دار ہیں۔ آج کے دن تجدید عہد کریں کہ سب مل کر مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

علاوہ ازیں محنت کشوں کے عالمی دن پر وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ودیگر نے محنت کشوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close