ماحول کی بہتری اور حفظان صحت اقدام کے تحت مخصوص پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول پنجاب ڈاکٹر عمران حامد نے پلاسٹک بیگز پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے قوانین کے مطابق سنگل یوز پلاسٹک بیگز کی فروخت جرم ہے۔
ڈی جی تحفظ ماحول نے کہا کہ اس پابندی کے تحت صوبے بھر میں 75 مائیکرون سے کم موٹائی والا شاپنگ بیگ استعمال نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف 5 جون تک پورے پنجاب کو پلاسٹک بیگز سے آزاد کرانا ہے۔ اب تک سنگل یوز پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیوں میں ڈیڑھ کروڑ کے جرمانے کیے جا چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





