ماسکو: روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ شہید رہبر آیت اللہ خامنہ ای ہمیشہ شہادت کا انتظار کرتے رہے، ایران کے شہید رہنما شہادت کو اپنے لیے فخر تصور کیا کرتے تھے اور اگر شہید آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات اٹھا کر دیکھ لیں تو آپ کو ان میں شہادت کا ذکر ضرور ملے گا۔کاظم جلالی کا کہنا تھا آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کسی بھی فرد کی جانب سے اس طرح کا جذبہ خالی ہوائی بیانات نہیں ہوا کرتے، ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ شہادت کے دعوے کرتے ہوں لیکن جب ایسا موقع آئے تو وہ اس سے گھبرا جاتے ہوں لیکن آیت اللہ خامنہ ای نے اسے اپنے لیے رحمت جانا اور شہادت کو خوشی سے قبول کیا۔دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک میں پیٹرول سمیت یوٹیلیٹی بلز کے ماہانہ اخراجات 20 ڈالر ہیں۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایرانی وزیرِ زراعت غلام رضا نوری کا پیغام شیئر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ملک میں اشیائے ضروریہ اور خوراک کے ذخائر موجود ہیں۔ ایران میں اشیائے ضروریہ اور خوراک کے ذخائر جنگ سے پہلے کی سطح سے بھی زیادہ ہیں۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی ذرائع ابلاغ اور بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے ایران میں اندرونی معاشی و حکومتی بحران سے متعلق دعوے کیے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






