صنعتی صارفین کیلئے گیس سستی ہونےکاامکان ہے،آئی ایم ایف نےگیس لیوی میں کمی کی اجازت دیدی۔
ذرائع کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی میں 30 سے 60 فیصد تک کمی متوقع ہے،آئی ایم ایف نےگیس لیوی کا نیا فارمولا منظورکرلیا، فارمولا میں تبدیلی وفاقی وزیر پیٹرولیم کی درخواست پر کیا گیا ، ٹیر ف اب اوسط بنیادپرمقررکیا جائےگا۔
اس سے پیشتر لیوی کو پیک آورز سےمنسلک کیاگیاتھا، لیوی میں کمی سےنیشنل گرڈ سےبجلی کی طلب کم نہ ہونےکی شرط عائد کر دی گئی۔
بجلی کی طلب کم ہوئی تولیوی دوبارہ بڑھ سکتی ہے، گیس لیوی کا مقصدصنعتوں کوگرڈپرلاناہےمہنگی بجلی کےباعث صنعتوں کومشکلات کاسامنا ہے، اس وقت کیپٹو پاور پلانٹس پر 1343 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لیوی عائد ہے۔
حکومت نےرواں مالی سال اس لیوی سے105 ارب آمدن کاہدف مقررکررکھا ہے، اگست 2025 کے لیےلیوی کی شرح 690 روپےفی ایم ایم بی ٹی یومقررتھی، اپریل کیلئےشرح 570، مئی کیلئے550 اورجون کیلئے 402 روپے مقرر تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






