اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد آج روانہ ہوجائیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وفد نے فی الحال مزید قیام کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا اور وزیر خارجہ ملاقات کے بعد آج ہی واپسی روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی اپنے وفد کے ہمراہ عمان اور روس کے دورے پر بھی جائیں گے۔
دوسری جانب ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی کے پاکستان دورے میں صرف دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔ ان کے مطابق دورے کے دوران جوہری معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہوگی، کیونکہ یہ ایران کی ریڈ لائنز میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچا تھا۔
ادھر وائٹ ہاؤس ترجمان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ امن مذاکرات میں امریکی وفد بھی شرکت کرے گا، اور اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






