سولر صارفین کیلئے خوشخبری، بڑی شرط ختم کر دی گئی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے حکام نے کہا ہے کہ ایسے سولر صارفین جو نیشنل گرڈ سے منسلک ہی نہیں ہیں، ان کے لیے نیپرا سے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تجویز زیر غور ہے۔

ایک بیان میں نیپرا حکام نے واضح کیا کہ نیپرا ریگولیشنز کا اطلاق ایسے آف گرڈ سولر صارفین پر نہیں ہوتا، اور یہ قواعد صرف ان صارفین پر لاگو ہوتے ہیں جو نیٹ میٹرنگ یا نیٹ بلنگ کے نظام کے تحت نیشنل گرڈ سے منسلک ہوں۔

حکام کے مطابق نئے ریگولیشنز کے تحت صرف نئے صارفین کے لیے نیٹ بلنگ متعارف کرائی گئی ہے، جبکہ نیشنل گرڈ سے جڑے تمام لوڈ رکھنے والے سولر صارفین کو نیپرا سے لائسنس لینا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل نیپرا صرف 25 کلو واٹ سے زیادہ لوڈ والے سولر صارفین کو لائسنس جاری کرتا تھا، تاہم اب نئے ریگولیشنز میں 25 کلو واٹ اور اس سے کم لوڈ والے صارفین کے لیے بھی لائسنس نیپرا ہی جاری کرے گا۔ اس کے ساتھ نیپرا لائسنس پر ایک ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے فیس وصول کی جائے گی۔

حکام کے مطابق اس سے پہلے 25 کلو واٹ تک کے سولر صارفین متعلقہ ڈسکوز سے منظوری حاصل کرتے تھے اور اس حد تک کوئی فیس لاگو نہیں ہوتی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close