پاکستان نے دنیا میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان نے آئی ٹی اور آؤٹ سورسنگ کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان “گلوبل آؤٹ سورسنگ ٹیلنٹ انڈیکس” میں 16ویں پوزیشن پر آ گیا ہے، جس کے بعد ملک دنیا کے ٹاپ 9 فیصد ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی ٹیک انڈسٹری سالانہ 20 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر ملک میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے تو پاکستان اس انڈیکس میں 16ویں سے 11ویں نمبر پر بھی آ سکتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے اس پیش رفت پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو ٹیکنالوجی اور آؤٹ سورسنگ کا عالمی مرکز بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے تین نئی سب میرین کیبلز بچھائی جا رہی ہیں، جس سے ڈیجیٹل نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔

وزیر آئی ٹی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ حکومت نے 10 لاکھ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI) کی جدید مہارتوں کی تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا ہے تاکہ پاکستانی ٹیلنٹ کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close