ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا و اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کے تناظر میں اہم سفارتی دوروں کا آغاز کر دیا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ آج شام سے اپنے دورے کا آغاز کریں گے، جس کے تحت وہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو جائیں گے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی ان ممالک کو خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران کے مؤقف سے آگاہ کریں گے، جس میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے پیدا ہونے والی کشیدگی اور اس کے علاقائی امن و استحکام پر اثرات شامل ہیں۔
اس دورے کے اہم مقاصد میں مختلف ممالک کے ساتھ دوطرفہ مشاورت اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال شامل ہیں۔
ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کی تازہ ترین پیش رفت پر گفتگو بھی کی جائے گی۔
سفارتی مبصرین کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی انتہائی بلند سطح پر ہے، اور پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکراتی عمل بھی جاری بتایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






