سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کیلئے پاکستان کیجانب سے اقوام متحدہ کوخط جمع کرا دیا گیا

پاکستان نے بھارت سے سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نےاقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف خط جمع کرا دیا جس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
خط میں لکھاہے کہ بھارت کی کارروائی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، سیکیورٹی کونسل مداخلت کرے اور بھارت سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق عملدرآمد کروایا جائے۔عاصم افتخار کا کہناتھا کہ خط نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی جانب سے جمع کرایا گیا جس میں معاہدے کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا گیاہے،مسئلہ کشمیر خطے میں عدم استحکام کی جڑ ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر دیرپا امن ممکن نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close