روسی اور ایرانی تیل پر عائد پابندیوں سے متعلق اہم خبر آگئی

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا نے روسی اور ایرانی تیل پر عائد پابندیوں میں نرمی میں توسیع کردی۔امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ روسی اور ایرانی تیل پر عائد پابندیوں میں 30 دن کی توسیع کی ہے، یہ فیصلہ ان ممالک کی درخواست پر کیا گیا جنہیں خطرات درپیش ہیں، ممالک نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے درخواست کی تھی۔دوسری جانب خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں بھی 2.73 فیصد اضافہ دیکھا گیا، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 92 ڈالر فی بیرول سے زائد ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close