ایک اور بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا گیا

واشنگٹن: امریکی انڈو پیسفک کمانڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اور بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا۔امریکی افواج نے بحرالکاہل میں بے نام اور پابندیوں کے شکار تیل بردار بحری جہاز پر کارروائی کی۔ امریکی محکمہ جنگ کے مطابق امریکی فوج نے پابندی کا شکار آئل ٹینکر ایم ٹی ٹیفانی قبضے میں لے لیا، امریکی افواج نے کارروائی بغیر کسی مزاحمت کے مکمل کی۔محکمہ جنگ کے مطابق غیر قانونی سمندری نیٹ ورکس کے خلاف عالمی کریک ڈائون جاری رہے گا، پینٹاگون نے قبضے میں لئے گئے تیل بردار جہاز کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close