الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مصطفیٰ کمال کی سیاسی جماعت پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن ختم کر دی ہے۔
ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کو باضابطہ طور پر ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی نے 23 مارچ 2016 کو کراچی میں اس جماعت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
بعد ازاں 12 جنوری 2023 کو پاک سرزمین پارٹی کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں ضم کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اب ای سی پی نے اسے باضابطہ طور پر ختم شدہ جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






