راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر وزیر آباد بائی پاس کے قریب ایک مسافر بس میں اچانک آگ لگ گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، اور یہ بس لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
ترجمان کے مطابق اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیا گیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ مسافروں کو متبادل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ان کی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






