ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو میں ایک ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں ریسکیو اور تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ انڈونیشیا کے صوبے مغربی کلیمانتان میں پیش آیا، جہاں ایک ہیلی کاپٹر نے اپنی پرواز کا آغاز کیا تھا۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو عملے کے ارکان اور چھ مسافر سوار تھے۔

پرواز کے چند ہی منٹ بعد ہیلی کاپٹر کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد اس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بعد ازاں حکام نے تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو چکا ہے اور اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ملائیشین شہری بھی شامل ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close