گیس مہنگی ؟؟؟ صارفین کیلئے بری خبر

ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، کیوں کہ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں نے یکم جولائی سے گیس مہنگی کرنے کے لیے باضابطہ درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے گیس قیمت میں اوسطاً 5306 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے، اور گیس قیمت میں 29 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست دی ہے، کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ذریعے 956 ارب روپے مانگے ہیں، اور آئندہ مالی سال کے شارٹ فال کی مد میں 411 ارب روپے مانگے۔

 

دستاویزات کے مطابق گیس کمپنیوں نے خسارے کی مد میں 1650 ارب روپے شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے، اور سابق شارٹ فال کی مد میں مجموعی طور پر 545 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔

سابق شارٹ فال سمیت سوئی سدرن نے 1279 ارب روپے ریونیو ضرویات کی درخواست کی ہے، کمپنی نے 42 ارب روپے ایل این جی سروس کی لاگت میں بھی مانگے، اور درخواست کی ہے کہ اوسط گیس قیمت میں 5306 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا جائے، اور گیس کی اوسط قیمت 6855 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے۔

 

دوسری جانب سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ کمپنی نے اوسط گیس قیمت 1784.50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے اور آئندہ مالی سال 8 ارب 73 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔

سوئی ناردرن نے گزشتہ شارٹ فال کی مد میں 585 ارب روپے کا تخمینہ پیش کیا ہے، اور ایل این جی سروس لاگت کی مد میں بھی 67 ارب 67 کروڑ مانگے ہیں، کمپنی نے ایل این جی سروس لاگت میں 376 روپے 33 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو وصولی کی درخواست دائر کی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close