واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقے میں پیش آیا، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے،
پولیس حکاممعروف اینکر پرسن اور تجزیہ کار جمیل فاروقی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہےجس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقے میں پیش آیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ بھی کی اور اس دوران واقعے کی ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل فاروقی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






