راولپنڈی: پی ٹی آئی نے بانی کی آنکھ کے علاج کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے، ترجمان نے کہا کہ بانی کی آنکھ کے معائنے وعلاج میں شفافیت نہ ہونے پرتشویش بڑھ گئی۔ ترجمان کے مطابق ذاتی معالجین فیصل سلطان اور عاصم یوسف کو بانی تک رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور بانی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ دہراتے ہیں،یہ رعایت کی درخواست نہیں،بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ ہے،بروقت اورمناسب طبی سہولیات ہرقیدی کا بنیادی حق ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہناتھا کہ اعجازچوہدری کی طبعیت بگڑرہی ہے،علاج فراہم کیا جائے،اعجازچوہدری کو علاج کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا جائے۔ پی ٹی آئی نے بجلی،گیس مہنگی کرنے،توانائی بحران پربھی اظہار تشویش کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ توانائی بحران اور بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام کو فوری ریلیف دیاجائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






