ایران-امریکا جنگ کے بعد ایرانی ریال کی قدر میں بڑا اضافہ

کراچی: پاکستانی شہریوں کروڑ پتی بننے کے خواب لئے ایرانی ریال خریدنے لگے، جس کے باعث پاکستانی روپے کے مقابلے میں ریال کی قدر 4 گنا بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ان دنوں ایک انوکھا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں ایرانی ریال کی طلب میں اچانک اور شدید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایکسچینج کمپنیوں کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر میں تقریبا چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ اس رجحان کی بڑی وجہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری حالیہ سفارتی سرگرمیاں ہیں، جس سے مارکیٹ میں یہ توقعات پیدا ہوئی ہیں کہ ایرانی کرنسی کی قدر میں مزید بہتری آئے گی۔عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد کروڑ پتی بننے کے خواب لیے ایرانی ریال کی خریداری کر رہی ہے۔اس کے علاوہ پاک ایران سرحدی تجارت، بالخصوص پیٹرولیم مصنوعات کے لین دین میں اضافے نے بھی ریال کی طلب کو سہارا دیا ہے۔دوسری جانب، عالمی منظرنامے میں کشیدگی کے باعث آئل ٹینکرز نے آبنائے ہرمز سے گزرنے سے گریز شروع کر دیا ہے، کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ ناکہ بندی کے بیانات نے مارکیٹ کو مزید غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی سرمایہ کاری انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے کیونکہ یہ بنیادی معاشی حقائق کے بجائے محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close